50

وزیراعظم نےIMF سے مہلت مانگ لی

جینوا (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے مہلت مانگ لی۔جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے کہا ہے کہ رحم دلی دکھائیں، پاکستان کو سانس لینے کا موقع دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب زدہ پاکستان مشکل میں ہے۔ غریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا غیر انسانی عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی سخت شرائط پر عمل کرے گا، لیکن کچھ مہلت دے دیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ وہ آئی ایم ایف کو مسلسل قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یقین ہے ایک دن انہیں منطق اور حقائق سے قائل کرلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں