32

وزیراعظم کی قیادت میں ملک مشکلات سے نکل رہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے سابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پاکستان وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں مشکل وقت سے تیزی سے نکل رہا ہے اور کسی صورت ڈیفالٹ نہیں کرے گا جو لوگ ڈیفالٹ کی باتیں کر رہے ہیں وہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔ سعودی عرب ‘ یو اے ای اور روس جیسی قوتیں توانائی تیل ‘گیس سمیت ہمیں ہر لحاظ سے سپورٹ کرنے کو تیار ہیں ۔ معاہدے ہو گئے آگے ترقی ہی ترقی اور خوشحالی ہی خوشحالی کا دور شروع ہونے والا ہے ۔ پی ڈی ایم نے عمران خان کی شکل میں ملک کے سب سے بڑے فتنے ‘ فارن ایجنٹ اور مافیا سے ملک و قوم کو نجات دلائی لیکن آج پھر عمران خان ملک میں سازش کے تحت سیاسی افراتفری اور مایوسی پھیلا رہا ہے حالانکہ مہنگائی ‘ بجلی ‘ گیس کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کے آئی ایم ایف سے مہنگے ترین معاہدے کی بدولت ہے مگر ڈھٹائی سے مہنگائی کا ذمہ مہنگائی ختم کرو کے نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں