42

وزیر اعظم شہباز شریف سے آئی اے ای اے کے ڈی جی کی ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گر و سی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے آئی اے ای اے اور پاکستان کے درمیان صحت، زراعت، صنعت، جوہری ادویات اور بجلی کی پیداوار کے شعبوں میں جاری تعاون کو سراہا۔ وزیر اعظم نے ایجنسی کے مختلف منصوبوں اور پروگراموں کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور ایجنسی کے کام میں مہارت اور تکنیکی معاونت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کے تعاون کا یقین دلایا. مزید براں وزیراعظم نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے کا کرنے والے 19 کینسر ہسپتالوں بھی ذکر کیا جو پاکستان میں کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں