38

وومن چیمبر آف کامرس تعلیم یافتہ خواتین کی بہتری کیلئے اقدامات کررہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آبادوومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نوجوان تعلیم یافتہ خواتین کو استعداد کار میں اضافے کی تربیت مفت فراہم کرے گا، اخوت کے ساتھ مل کر ‘مواخات سٹی’ ماڈل وضع کرنے کا آغاز کیا جائے گا، یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر مسز روبینہ امجد نے اخوت کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس بات کو سراہا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لیے اخوت کے دائرہ کار کو بہت سے دوسرے شعبوں تک پھیلایا گیا ہے جن میں سب سے بڑا کارنامہ اسلامی مائیکرو فنانس فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقات چھوٹے کاروبار کر کے اپنے آپ کو معاشی طور پر مستحکم کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کمزور طبقہ کی بہت بڑی خدمت ہے اور سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اخوت کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلامی معاشی نظام کو اگر صحیح معنوں میں عمل میں لایا جائے تو عملی طور پر سود پر مبنی روایتی نظام کے مقابلے میں زیادہ نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر امجد ثاقب کی سربراہی میں اخوت کا یہ بہت بڑا بریک تھرو ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے روڈ میپ میں ”خواتین کو بااختیار بنانے” کو ایک ترجیحی شعبے کے طور پر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں