25

وکلاء برادری عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں

جڑانوالہ(نامہ نگار)حاجی رانا اصغر مرحوم لا چیمبرز کی افتتاحی تقریب میں بار صدر اور جنرل سیکرٹری سمیت وکلا سیاسی سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق رانا عدنان اصغر، رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ،رانا عبدالمنان ایڈووکیٹ،میڈم سمیرا اصغر ایڈووکیٹ کی جانب سے اپنے والد محترم سابق چیئرمین بلدیہ حاجی رانا اصغر مرحوم لا چیمبرز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد رہائش گاہ فیصل آباد روڈ پر کیا گیا تقریب میں شامل شرکا نے مرحوم حاجی رانا اصغر کی سیاسی سماجی خدمات کو سراہا،صدر پاک کشمیر لائرز فورم پاکستان رانا عبدالحفیظ ایڈووکیٹ،صدر پاک کشمیر لائرز فورم پنجاب رانا احسن،صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ نے کہا کہ مرحوم حاجی رانا اصغر لا چیمبرز کا قیام انتہائی احسن اقدام ہے اور انکے بیٹوں رانا عبدالمنان ایڈووکیٹ،رانا عبدالرحمن ایڈووکیٹ کی جانب سے غریب و مستحق افراد کیلئے فری قانونی امداد کا اعلان قابل تحسین ہے وکلا برادری عوام کو سستے انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے کوشاں ہیں قائد اعظم نے پاکستان بنایا تھا اور اب وکلا ہر پلیٹ فارم پر ملک پاکستان کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور آئندہ بھی قانون و آئین کی بالادستی قائم رکھنے کیلئے کوشاں رہے گئے مرحوم حاجی رانا اصغر کے صاحبزادے رانا عبدالمنان ایڈووکیٹ نے اپنے والد گرامی کی زندگی کے پہلوئوں کو اجاگر کیا اور اس بات کا عہد کیا کہ وہ اپنے والد کے مشن کو جاری رکھے گئے افتتاحی تقریب میں سیاسی رہنما و امیدوار این اے 102 کاشف بٹ،قاسم بٹ،صدر بار ایسوسی ایشن جڑانوالہ ملک خضر حیات کھوکھر،جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق گجر ایڈووکیٹ،نو منتخب کابینہ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلا،وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا عبدالحفیظ انجم،صدر پریس کلب جڑانوالہ مہر آصف نذیر،جنرل سیکرٹری صابر گھمن،صدر الیکٹرونک میڈیا سجاد قادری،جنرل سیکرٹری رانا عظیم حیدر، سینئر صحافیوں ایس ایم افضل،ملک نعیم وفا،خالد پراچہ،سہیل پراچہ، چوہدری محمد حسین،فیض احمد فریدی،ملک نثار،وحید احمد،عیتق الرحمن،سلطان مغل،راجہ نسیم اکبر، عدنان شاہ سمیت سیاسی سماجی شخصیات تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی افتتاحی تقریب میں صدر بار ملک خضر حیات کھوکھر،جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق گجر ایڈووکیٹ وکلا سیاسی سماجی شخصیات کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی قبل ازیں افتتاحی تقریب میں آنیوالے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں