35

وکیل کے چیمبرکے باہر سے موٹرسائیکل چوری

کمالیہ(نامہ نگار) وکیل کے چیمبر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری، مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق رائے نوید احمد خاں نے تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کو بتایا کہ اس نے اپنا موٹر سائیکل اپنے چیمبر کے باہر پارک کیا اور تحصیل کورٹس میں کام کے سلسلے میں چلا گیا۔ جب کچھ دیر بعد واپس آیا تو نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے جا چکے تھے۔ تھانہ سٹی پولیس کمالیہ نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں