19

ویسٹ انڈیز نے یوگینڈا کو 134 رنز سے مات دیدی

نیویارک (سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے 18ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے یوگینڈا کو 134 رنز شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ٹی20 ورلڈکپ کا 18واں میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 173 رنز بنائے جس کے جواب میں یوگینڈا کی پوری ٹیم 12 اوورز میں صرف 39 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں