60

ٹریفک حادثات میں 3جاں بحق

مظفرگڑھ(نامہ نگار)پنجاب کے شہر مظفر گڑھ اور رحیم یارخان میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ ملتان روڈ سنکی کے قریب بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے ۔ریسکیو کی جانب سے زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ایک اور حادثہ رحیم یار خان کی حدود میں ظاہر پیر ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی ، حادثے کے نتیجہ میں 3 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق دونوں حادثات تیز رفتاری اور غلط سائیڈ پر ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں