37

ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے گزشتہ سال 2188 اشتہاریوں کو قابو کرلیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود کی سربراہی میں ضلع پولیس نے سال2022ء کے دوران ضلع بھر میں8036 مقدمات درج کیے جن میں 11084ملزمان گرفتار کر کے11کروڑ 69 لاکھ 70ہزار 38روپے کی ریکو ری کی گئی جبکہ ضلع بھر میں2188مجرمان اشتہاری گرفتار کیے گئے،اس طرح180عدالتی مفروران کو پا بند سلاسل کیا گیا،ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ کے936 مقدمات درج کرتے ہوئے اسی تعداد میں ملز ما ن گرفتار کیے گئے،جن میں ) بندوقیں= (62 ( پسٹل(529= )رائفل30=) (کلا شنکوف 09)(ریوالور8=) (کاربین4=) ( ر ا ئو ند 2731=) برآمد کیے گئے ہیں،منشیات کے936مقدمات درج کئے گئے ،ملزمان کے قبضہ سے(506.681کلو گرام چرس) ، ( 19.44 کلوگرام ہیروئن)،(20657لیٹر شراب) ، ( چا لو بھٹی26)کے مقدمہ میں ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں