اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں۔ عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس ہدف7ہزار470ارب سے بڑھا کر 8 ہزار300ارب تک لے جانے پر زور دیا ہے جبکہ پیٹرول پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے سمیت دیگر مطالبات بھی کر دیئے۔پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان قرض پروگرام کی بحالی کیلئے تکنیکی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف مشن اور ایف بی آر حکام نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کا ٹیکس ہدف 7 ہزار 470 ارب روپے سے بڑھا کر 8 ہزار 300 ارب روپے تک لے جانے پر زور دیا ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارے نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی میں اضافے اور ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا بھی مطالبہ کردیا۔
28