فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھرڑیانوالہ کے قریب ٹیکسٹائل مل کی تیزرفتار بس ٹریکٹرٹرالی کواوورٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوکر کھیتوں میں جاگری۔متعدد مزدور بری طرح زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔بتایا جاتا ہے کہ ارشد ٹیکسٹائل کارپوریشن کی بس مزدوروں کو لیکر مل جا رہی تھی جب وہ 100ر۔ب کے قریب پہنچی توتیزرفتاری سے ٹریکٹرٹرالی کواوورٹیک کرتے ہوئے ڈرائیورسے بے قابوہوکر کھیتوں میں الٹ گئی’بس میں سوار 40سالہ انیس ولد رمضان ’30سالہ عمران ولد رمضان’40سالہ عمران ولد فریاد’25سالہ شاہد ولد سجاد حسین’25سالہ بہادر ولد عبدالغفور ’38سالہ عمران ولد رشید’45سالہ حفیظ اللہ ولد اسلم وغیرہ بری طرح زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بس سے نکال کر طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچایا دومزدوروں کی حالت تشویشناک بائی جاتی ہے۔
39