29

پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کو عالمی معیشت سے براہ راست منسلک کرنا ضروری ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)جامع اور پائیدار ترقی کیلئے پاکستان کوعالمی معیشت سے براہ ر ا ست منسلک کرنا ضروری ہے اور اس سلسلہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔تاکہ پاکستانی برآمدات کو بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اورغیر ملکی سرمایہ کا ر ی کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں بھی اضافہ کیا جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے چیئرمین ر ضوان سلہریا کی قیادت میں فیصل آباد کا دورہ کر نے والے انٹر نیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کا ر پو ریشن کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہی۔ وفد میںانٹر نیشنل بزنس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن کے وائس چیئرمین شفیق قریشی ، جنرل سیکرٹری عاصم یوسف، ایف ایم سی لاجسٹکس اسامہ حفیظ اور ا یف ایم سی لاجسٹکس محترمہ لورین رائٹ بھی شا مل تھی۔ڈاکٹر خرم طارق نے بتایا کہ انٹر نیشنل بز نس اینڈ پروفیشنل کارپوریشن ۔یوکے میں مقیم پا کستانیوں کی تنظیم ہے ۔ رضوان سلہریا بذات خود قانون دان ہیںجو امیگریشن کے علاوہ بزنس کمیو نٹی کو مختلف نوعیت کی خدمات مہیا کر رہے ہیں جن سے ہمیں بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے موجودہ حالات میں اس وفد کی آمد کو تازہ ہوا جھو نکا قرار دیا اور کہا کہ فیصل آباد چیمبر بھی اپنے و یز و ں کی پروسیسنگ کیلئے اُن کی خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ رضوان سلہریا نے بتایا کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر مختلف نوعیت کی سہولتیں مہیا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں