31

پانی کو ضائع ہونے سے بچانا مذہبی اورقومی ذمہ داری ہے

ساہیوال(بیورو چیف)کمشنر ساہیوال ڈ و یژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ پانی ایک نعمت ہے جسے ضائع ہونے سے بچانا ہماری مذ ہبی اور قومی ذمہ داری ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو پانی کے ضیاع سے روکنے کیلئے انہیں اس کی اہمیت بارے آگہی فراہم کی جائے۔ انہوں نے پسپ حکام پر زور دیا کہ وہ شہر کی تمام یونین کونسلز میں عوام خصوصا گھریلو خواتین اور طلبہ و طالبات کو آگہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی سیشن منعقد کریں اور انہیں پانی کے بے جا اسراف، صفائی رکھنے اور د و سر ی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق آگہی دیں۔ انہوں نے یہ بات پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کو آرڈی نیشن شفیق احمد ڈوگر،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈپٹی ڈائر یکٹر اظہر دیوان ودیگر نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں