فیصل آباد (پ ر ) انجمن تاجران منٹگمری بازار کے صدر حاجی محمد عابد’ صدر سپریم انجمن تا جر ا ن حاجی محمد اسلم بھلی ‘سابق صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری’ رانا سکندر اعظم خاں ‘نائب صدر ایف سی سی آئی و جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی رانا ایوب اسلم منج اور ممبر ایف سی سی آئی شیخ ابرار ‘اور رانا اکرام اللہ خاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات وطن عزیز پاکستان کو اقتصادی’ معاشی طور پر کمزور کرنے اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم کوشش ہے ملک بھر کی تاجر برادری پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے تاجر برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہے تاجر رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اس غلط فہمی کا شکار ہیں کہ وہ بے گناہ لوگوں کا خون بہا کر اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتے ہیں پوری قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں تاجر برادری سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
39