41

پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا کمزور ترین قرار

اسلام آباد(بیوروچیف)پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والے ادارے نوماڈ کیپیٹلسٹ نے رواں برس کی فہرست جاری کردی جس میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز خلیجی مسلم ملک متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا ہے، گزشتہ برس متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ اس فہرست میں 34ویں نمبر پر تھا ۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی فہرست میں کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان 31.50 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر رہا۔کمزور پاسپورٹ میں پاکستان سے اوپر بالترتیب صرف عراق، یمن اور افغانستان ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نوماڈ کیپیٹلسٹ پاسپورٹ کی ریٹنگ صرف ویزہ فری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کرتا۔ جیسے کہ دیگر ادارے کرتے ہیں۔نوماڈ کیپیٹلسٹ یہ درجہ بندی پانچ بنیادوں پر کرتا ہے۔اول یہ کہ کسی ملک کے پاسپورٹ کیلئے کتنے ممالک میں ویزہ فری سروس ہے۔ اس کے نمبر 50 فیصد تک رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں