36

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدیں

سرگودھا (بیورو چیف)خیبر پختونخواہ اسمبلی اگر تحلیل ہوتی ہے تو مئی میں انتخابات کا اعلان متوقع ہے جس کیلئے پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور جلد ہی ٹکٹ ہولڈرز کو تیاریاں کرنے کی ہدایت جاری کردی جائیگی اس سلسلہ میں امیدواروں کے نام کی فہرستیں تیاری کے آخری مراحل میں ہے دوسری طرف پی ڈی ایم نے مشترکہ انتخابات لڑنے کے حوالے سے مشاورت کا عمل تیز کردیا ہے اور سیٹ ا یڈ جسٹمنٹ کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں ذرائع کے مطابق اس وقت اصل مقابلہ عمران خان اور پی ڈی ایم کی گیارہ جماعتوں کے درمیان ہونے جارہا ہے جبکہ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم شاید آئندہ ملکر انتخاب نہ لڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں