66

پاکستان سے ماہانہ 70کروڑ ڈالر افغانستان سمگل ہونے کاانکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان سے ماہانہ اوسط60سے 70کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے رپورٹ تیار کرلی، اورمعاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈالرز یو اے ای اور ترکی میں ایل سیز کھولنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ،افغانستان کو چینی،ٹائرز، موبائل فونز،تیل اوردیگر قیمتوں چیزوں کی سمگلنگ ہوتی ہے ،سمگل شدہ چیزیں پاکستان کو ری ایکسپورٹ ہوتی ہیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ روٹس پرسمگلنگ سے پاکستان کو ریونیو میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،سمگلنگ سے ملکی معیشت،زرمبادلہ ذخائراورکرنسی پر دباو آتا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں