49

پاکستان مخالف طاقتیں اسے کمزور کرنا چاہتی ہیں’ صغیر انجم

ساہیوال (بیوروچیف)پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ لیڈر و صدر راہ حق ویلفئیر فائونڈیشن میاں بابر صغیر انجم نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانیت کا قتل کرنے والوں کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔ پشاور پولیس کے شہداء اور زخمیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت کیلئے دعا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مل کر ماضی میں بھی شکست دی تھی اور اب بھی پاکستان دشمن عناصر پاکستان کو کمزور کرنے کی جو سازشیں کر رہے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے۔ میاں بابر صغیر انجم نے مزید کہا کہ پشاور بم دھماکہ پاکستان دشمن شیطانی قوتوں کی کارروائی ہے۔ قوم اور سیاستدانوں کو متحد ہو کر ملک بچانا اور ایسے لوگوں عبرت کا نشان بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں