14

پاکستان میں نشہ کرنے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر حافظ محمدنویداعوان نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگاری اور معاشی تنائوکی وجہ سے تنگ آکر منشیات کی عادی بن رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتربرائے منشیات اورجرائم یواین اوڈی سی کے مطابق پاکستان میں یونیورسٹیوں کے تقریباً 8 فیصد طلبانے کم از کم ایک بار غیر قانونی منشیات کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب منشیات کے استعمال اور سپلائی کے حوالے سے دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہونے لگا ہے۔پاکستان میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2013ء کے نیشنل سروے ان ڈرگز میں ملک میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد 67 لاکھ تھی، جس میں صوبہ پنجاب منشیات کے استعمال میں دوسرے صوبوں سے آگے تھا۔ پاکستان میں اس وقت ایک کروڑ افراد منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔سالانہ 50 ہزار نئے منشیات استعمال کرنے والوں کومنشیات کے عادی افراد کی فہرست میں شامل جا رہا ہے۔ جن میں 78 فیصد مرد اور 22 فیصد خواتین شامل ہیں۔ منشیات کے عادی افراد میں سے 55 فیصد کا تعلق پنجاب اور 45 فیصد ملک کے دیگر صوبوں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں