35

پاکستان میں 1سال میں 1کروڑ 70 لاکھ موبائل فونز تیار

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مقامی سطح پر لیپ ٹاپ اور سگنل بوسٹرز سمیت دیگر آلات کی تیاری کی سفارشات تیار کرلیں۔پی ٹی اے نے درآمدی بل گھٹانے اور ملک میں روزگار بڑھانے کے لیے موبائل فونز مینوفیکچرنگ پالیسی میں ترمیم کی سفارش تیار کرلی ہیں۔موبائل فونز تیاری کی پالیسی میں ترمیم کے حوالے سے اہم سفارشات میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رجسٹرڈ 31کمپنیوں نے ایک سال میں1ایک کر وڑ ستر لاکھ سے زائد موبائل فونز تیار کیے لیکن ملک میں صرف موبائل فونز کی تیاری ہی کافی نہیں ۔ سفا رشات میں کہا گیا ہے کہ لیپ ٹاپ، گاڑیوں کے ٹر یکرز اور بائیو میٹرک و پوائنٹ آف سیل مشینز بھی خو د بنانا ہوں گی، اسکے علاوہ تجاویز میں موبائل فون سگنل بوسٹرز اور انٹرنیٹ سے متعلق دیگر آئی ٹی مصنوعات کی تیاری بھی شامل ہے ۔پی ٹی اے نے پہلے سے ر جسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ نئی کمپنیوں کو مینو فیکچرنگ لا ئسنس دینے کی بات بھی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فا ئیو جی موبائل فونز کی تیاری کیساتھ میڈ اِن پاکستان مصنوعات کی افریقا، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں برآمد کیلئے سہولیات بھی دی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں