33

پاکستان کو دوسرے ممالک کیساتھ معاہدوں میں محتاط رہنا چاہیے

فیصل آباد (پ ر )ڈاکٹر چوہدری محمد یٰسین سماجی و سیاسی راہنما نے اپنے بیان میں کہا ہے۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستا ن کو دوسرے ممالک کے ساتھ معاہدوں میں بہت محتاط رہنا چاہیے۔ خودداری اور خود انحصاری کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی معیشت کو مضبوط بنائیں اداروں کو بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ آپس کی نکتہ چینی اور لعن طعن دشمن کے مذموم اہداف کو تکمیل تک لے جاتا ہے۔ قوم کو افواج پاکستان کی پشت پر کھڑا رہنا چاہیے دہشتگردی کی بدترین لہر پورے ملک میں جاری ہے یہ سفاکانہ حملے پاکستان کو اپنی مذموم ڈکٹیشن پرعمل درآمد کروانے کے لیے لیکن وقت بدل چکا ہے تاریخ کے سینے میں پاکستان کی افواج کی قربانیاں رقم ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں