62

پاکستان کی حساس معلومات چرانے کیلئے بھارتیوں کے سائبر حملے

اسلام آ باد(بیوروچیف)بھارتی ہیکرز کی جانب سے پاکستانیوں کی حساس معلومات چرانے کیلئے سائبر حملے جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے’ ذرائع کے مطا بق وفاقی حکومت نے سد باب کیلئے تمام صوبوں،وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا مراسلہ بھجوادیا ہے۔مراسلے میں موبائل اورکمپیوٹر سسٹم کو بروقت اپ ڈیٹ، موبائل اور میلنگ اکاوئنٹس کیلئے الگ اور پیچیدہ پاسپورڈ استعمال کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق بھارتی سائیڈ ونڈر نامی اے پی ٹی گروپ ویب سائٹس-جعلی ای میلز اور موبائل ایپلیکشنز کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی کی کوشش کرتا ہے’ حملوں کے ذریعے نادرا اور پاکستانی فضائیہ جیسی ویب سائٹس کی شناخت کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں