41

پاکستان کی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خان کی عمران خان سے ملاقات ،ملکی و حلقہ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال،تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر رانا آفتاب احمد خان کی سابق وزیر اعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ملکی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ کیا گیا رانا آفتاب احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور پاکستان کی معاشی حالت بھی دن بدن بگڑتی جا رہی ہے ان کے رہتے ہوئے پاکستان کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ ان کی ترجیح پاکستان کی عوام نہیں ہے بلکہ اپنے کیس ختم کروانا ہے اگر ان کو عوام کی فکر ہوتی تو مہنگائی نہ ہوتی ان کی ناقص پالیسیوں اور کمر توڑ مہنگائی کے باعث ہی پاکستان میں عام انتخابات چاہتے ہیں تاکہ غریب عوام کو مزید مہنگائی سے بچایا جا سکے رانا آفتاب احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ایک پر اعتماد لیڈر ہے ایسے لیڈر کو کوئی بھی شکست نہیں دے سکتا ملاقات میں رانا اسد آفتاب احمدکو تھپکی بھی دی کہ آپ جیسے نوجوانوں کو ہی آگے آنا چاہئے اور آگے بڑھ کر پاکستان کی عوام کی خدمت کرنی چاہئے ملاقات میں ممبر پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر بھی ہمراہ تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں