41

پاکستان کی معاشی صورتحال بارے عالمی بینک کی رپورٹ تشویشناک ہے

فیصل آباد(پ ر)آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈاپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (APBUMA )کے وائس چیئر مین کیپٹن فاروق خاں اور سینئررہنمائوں نے کہاہے کہپاکستان کی معاشی صورت حال بارے عالمی بنک کی رپورٹ تشویشناک ، خطرے کا الارم اور حکومت کیلئے بڑا امتحان ہے وزیر اعظم میاں شہبازشریف اور ملک کے پالیسی میکروں کو اسپر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا اگرحکومت نے ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھانے سے گریز کیا تو عالمی منڈیوں تک رسائی سمیت اسکے ہر سطح پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے اور ملک میں بیروز گاری اورمہنگائی کا سلسلہ مزید خطر ناک ہوجائیگاانہوں نے کہا کہ اگر حکومت چاہتی ہے کہ ملک میں صنعت و تجارت پروان چڑھے اور صنعتوں کا پہیہ چالو رہے تو اسے خام مال برآمد کرنے کی بجائے ویلیو ایڈیشن کی طرف جانا ہو گا اس سے ملک میں یارن کی قیمتیں مستحکم رہنے کے ساتھ ساتھ ملک میں روز گار کے مواقع میسر آئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں