29

پاک چین سرحدی تجارت بحال ہونے کا امکان

اسلام آباد (بیوروچیف)پاکستان اور چین کے درمیان درہ خنجراب کے ذریعے تجارتی اور سفری سرگرمیاں تین سال تک معطل رہنے کے بعد3اپریل بروز پیر کو بحال ہوجائیں گی پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت دو طرفہ تجارت اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بارڈر پوائنٹ دوبارہ کھولنے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ایک معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان درہ خنجراب کے ذریعے تجارتی اور سفری سرگرمیاں یکم اپریل سے شروع ہو کر 30 نومبر تک جاری رہیں گی، جبکہ گلگت بلتستان کی وادی سوست سے چین کے صوبے سنکیانگ تک روزانہ بس سروس ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں