27

پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف پر دو دکانیں سیل

سرگودھا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری / پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اظہر عباس نے سیال موڑ اور بھیرہ انٹرچینج پر قائم مختلف دکانوں کا معائینہ کرتے ہوئے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دو دکانوں کو سیل کر دیا۔ انہوں نے مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر 75 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو واضح کیا کہ وہ مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں بصورت دیگر انہیں بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں