26

پرامن ماحول میں مفت آٹے کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کی جاری رہی ہے۔ شہر یو ں کو مفت آٹے کی فراہمی مزید آسان بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز صبح سویرے سے ہی فیلڈ میں موجود رہے۔ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد اور ڈی پی او عا ر ف شہباز خان کا شاہین فٹ بال گراؤنڈ اور رجانہ میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نعمان ڈوگر بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ر ش کنٹرول کرنے کیلئے حکمت عملی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی ڈوگرکو نئی گائیڈ لائن جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر عدنان ارشاد نے کہا ک ماہ مقدس میں غریب طبقے کو ریلیف دینے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی پہلی ترجیح بلاتعطل پرامن ماحول میں فری آٹے کی فراہمی ہے اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔سنٹرز پر شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں