39

پرویز الٰہی دور میں جاری 180 ارب کے فنڈز روک لئے گئے

لاہور(بیوروچیف)پنجاب کی نگران حکومت کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے پرویز الہی کے حکم پر جاری180ارب روپے کے فنڈز روک لئے ،گجرات ، منڈی بہائوالدین ،چکوال سمیت 9اضلاع میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جن میں پرویز الہی کا ضلع گجرات اور محمد خان بھٹی کا ضلع منڈی بہاوالدین بھی شامل ہے ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی جانب سے گجرات، منڈی بہائوالدین سمیت اپنے من پسند علاقوں اور پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے 150سے زائد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم اب تمام ترقیاتی سکیموں کو روک دیا گیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں