31

پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے نوجوان زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصو صی) 18 سالہ علی رضا بلوچ نامی نوجوان حاجی مورہ میں اپنے گھر میں والد کا پستول صاف کرتے ہوئے اپنی غفلت سے پستول چل جانے سے خود گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود گائوں حاجی مورہ میں 18سالہ علی رضا بلوچ ولد اعجاز حسین بلوچ اپنے گھر کے صحن میں اپنے والد کا پستول صاف کررہا تھا کہ اپنی غفلت سے پستول فائر چل جانے کے بعد گولی لگنے سے خود زخمی ہوگیا ‘جس کو فوری طور پر سول ہسپتال ڈیرہ پہنچا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں