40

پشاور مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں

فیصل آباد(پ ر)پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین امانت علی زیب ،سید آفتاب عظیم بخاری ،محمد علی شیخ، حافظ غلام علی ودیگر ذمہ داران نے پشاور مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہمسایہ ممالک کی سرزمین پاکستان میںدہشت گردی کیلئے استعمال ہونا ہماری خارجہ پالیسی کی کمزوری وناقص حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے دشمن اپنے مذموم مقاصد کیلئے ہمارے برادر اسلامی ممالک کی سرزمین استعمال کر کے ہمیں ایک دوسرے کا دشمن ثابت کرنا چاہتا ہے ہمیں انتہائی حکمت عملی سے اس کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی خارجہ پالیسی بہتر ترتیب دینا پڑے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں