39

پشاور مسجد میں خودکش دھماکہ افسوسناک ہے

فیصل آباد(پ ر)پشاورمسجد میں خود کش حملہ افسوس ناک اور بزدلانہ اور قابل مذمت ہے۔ مہنگائی کا عوام پر بوجھ ڈالنے سے بہتر ہے کہ سیاستدان اپنی مراعات اور جمع پونجی کا ادھا حصہ پاکستان وقف کریں۔پاکستا ن کی سلامتی و استحکام کیلئے تمام مذہبی و سیاسی قو تو ں کو اتحاد کا پیغام دینا ہوگا۔قر آن مجید کی بے حرمتی سے امت مسلمہ کے دل غمگین ہیں عالمی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیں۔یہ بات مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان علما کونسل و ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی حکومت پنجاب علامہ طاہر الحسن نے اپنے خصوصی بیان میں کہی ہے کہ مسجد میں خود کش دھماکہ قابل مزمت ہے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے علمائے کرام پا ک فوج سلامتی کے اداروں و پولیس نے بہت قربانیاں دی ہیں بیرونی قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلاکر پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیے تو انکی بھول ہے پاکستان کی فوج سلامتی کے ادارے علمائے کرام عوام ایک پیچ پر ہیں اور اسکے خاتمہ کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس مسجد میں شہید ہونے والے و زخمیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔دہشت گردوں کے خاتمہ کا باعث بنے گا اس وقت ضرورت ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے ہم سب کو اختلافات کو بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے اور خود کش حملہ کرنے اور کروانے والے دونوں جہنمی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں