20

پنجاب حکومت کا کسانوں کیلئے تاریخی اقدامات کا اعلان(اداریہ)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکاروں کیلئے تاریخی پیکج کے تحت ”پنجاب کسان بنک گرین ٹریکٹر سکیم’ ہارویسٹر اور زرعی آلات کی مقامی تیاری اور آئل سیڈپروموشن پروگرام” کا اعلان کیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی کاشتکاروں کو آسان قرضوں کے لیے پنجاب کسان بنک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، سی ایم پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کی منظوری دی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چھوٹے ٹریکٹر پر 70فی صد بڑے ٹریکٹر پر 50فیصد سبسڈی دینے کی ہدایت کی صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی تجویز پر ٹریکٹروں کی تعداد 10ہزار بڑھا دی گئی وزیراعلیٰ نے پنجاب گرین ٹریکٹر سکیم کا پہلا فیز ایک سال میں مکمل کرنے کا حکم دیا، ہر سال ٹریکٹرز کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، چھ ایکڑ سے 50ایکڑ اراضی مالکان ٹریکٹر سکیم میں اپلائی کر سکتے ہیں، وزیراعلیٰ نے مقامی سطح پر تیارکردہ ہائی ٹیک میکانائزیشن پروگرام کی بھی منظوری دی’ پنجاب میں مینوفیکچرنگ پر مراعات دینے کی تجویز پر غور کیا گیا، اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا پنجاب میں پہلی مرتبہ 400 ارب روپے کا کسان پیکج دیا جا رہا ہے اجلاس میں ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اور ڈریپ ایریگیشن سسٹم کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کسان کارڈ کیلئے 48گھنٹے میں 47ہزار فارمرز رجسٹریشن کرا چکے ہیں،، پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے 400 ارب روپے کے تاریخی پیکج کا اعلان کر کے صوبہ کے کسانوں کے دل جیت لیے ہیں دراصل چھوٹے اور بڑے کسانوں کے بڑے مسائل زرعی آلات’ زرعی ادویات’ اچھا سیڈ’ معیاری کھاد’ فصل کی مناسب قیمت پر فروخت ہے’ کسان بنک کے قیام سے کسانوں کو اپنی ضروریات کیلئے قرضہ کی سہولت حاصل ہو گی سی ایم گرین ٹریکٹر اسکیم پر سبسڈی ملنے سے بھی کسانوں کو ریلیف ملے گا ہارویسٹر’ زرعی آلات کی مقامی طور پر تیاری سے کسانوں کو آلات کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گے ٹریکٹروں کی تعداد میں اضافہ کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ 6سے 50ایکڑ تک اراضی کے مالکان ٹریکٹر اسکیم کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں پنجاب میں کسانوں کی جانب سے کسان کارڈ پروگرام کی پذیرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ صرف 48گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے 47ہزار کسانوں نے رجسٹریشن کرا لی ہے کاشتکاروں کو آسان قرضوں کیلئے کسان بنک کا قیام پنجاب حکومت کی ایک منفرد سوچ ہے اور اس کی بدولت کاشتکاروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے قرضوں کا حصول ممکن ہو سکے گا غیر ملکی کمپنیوں کو جدید زرعی آلات کی پنجاب میں تیاری پر مراعات دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کا جلد فیصلہ ہو گا، وزریراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بہت کم وقت میں بڑے بڑے عوامی فیصلے کر کے اپنی اہمیت منوائی ہے روٹی’ نان کی قیمتوں میں کمی’ گندم کی سمگلنگ پر قابو پانا’ گھی آئل کے نرخوں میں کمی مہنگائی میں کمی کرنے کے لیے موثر اقدامات تعلیم کے شعبے’ ہیلتھ سیکٹر’ ریونیو بڑھانے اور دیگر شعبوں خصوصاً پولیس کے محکمہ سے سیاسی مداخلت کم کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں زراعت کی ترقی اور چھوٹے کاشتکاروں کیلئے اربوں روپے کے پیکج کا اعلان کر کے انقلابی فیصلہ کیا ہے جس کے زراعت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے کاشتکاروں کو 400 ارب روپے کے تاریخی یپکج کے ثمرات حاصل ہوں گے تو وہ پیداوار میں اضافے کیلئے دن رات ایک کر دیں گے کسان خوشحال ہو گا تو وہ زراعت کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گا ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسان بنک’ گرین ٹریکٹر سکیم’ زرعی آلات’ سیڈ اور قرضہ جات اسکیم کو بھی سیاسی مداخلت سے پاک رکھنے اور اسے ایک فلاحی منصوبے کا نام دیکر کسانوں کی خوشحالی کیلئے استعمال کیا جائے اس منصوبہ میں دیانتدار’ ایمان دار’ فرض شناس عملہ کو ذمہ داریاں سونپی جائیں تاکہ کسی کو بھی اس تاریخی کسان پیکج پر انگلیاں اٹھانے کا موقع نہ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں