38

پنجاب میں ریسٹورنٹس رات 11بجے کھلے رکھنے کی اجاز ت

لاہور (بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا فیصلہ جاری کردیا جس میں عدالت نے ریسٹورینٹس کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ریسٹورنٹس کو رات 11 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے اور ہوم ڈیلیوری سروس رات ساڑھے 12 بجے تک جاری رکھی جاسکتی ہے۔عدالت نیٹریفک پولیس کو سڑکوں پر ٹریفک کی معلومات کے لیے ٹیلی فون نمبر دینے کی ہدایت کی ہے اور سیکرٹری ماحولیات سے اسموگ کے خاتمے کے لیے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں