سرگودھا (بیوروچیف) حکومت نے عوام کو طبی اور تعلیمی سہولتوں کی فراہمی کیلئے گورنمنٹ تعلیمی اداروں اور بنیادی مراکز صحت کو پرائیویٹ سیکٹر میں باہمی معاونت سے چلانے کیلئے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں اور طبی مراکز کی پارٹنر شپ کے معاہدوں پر عملدرآمد کیلئے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ طور پر ہدایات جاری کردی ہیں اس اقدام سے وہ لوگ جو بچوں کو مہنگائی کی وجہ سے تعلیم نہیں دلوا سکتے اب ان کے بچے بھی اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کیساتھ ساتھ اپنے قریبی مراکز صحت میں علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل کرسکیں گے سرگودھا میں چک 88جنوبی کا گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اور بنیادی مرکز صحت کو پرائیویٹ سیکٹر کے تحت شالیمار گروپ آف کمپنیز کے حوالے کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم نے باہمی ایم او سائن کردیئے ہیں شالیمار گروپ آف کمپنیز نے سکول اور بنیادی مرکز صحت کی تعمیر و مرمت تزئین و آرائش اور دونوں اداروں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا آغاز کردیاہے اس سلسلہ میں چیئرمین شالیمار گروپ آف کمپنیز ملک خضر حیات اعوان اور ملک فاروق اعوان نے بتایا کہ دونوں اداروں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ تھی ہم نے اس علاقہ میں جب سمارٹ سٹی کا آغاز کیا۔
42