لاہور (بیوروچیف) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کو پیپر لیس کرنے کیلئے ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ”کے نفاذ کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ”کے بارے میںتفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی طورپر پنجاب کے 15 بڑے ہسپتالوں میں ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ”نافذ کیاجائے گا۔ ہسپتالوں کی ایمرجنسی، گائنی، آئوٹ ڈور اور فارمیسی ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ” سے منسلک ہوگی۔ ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ” میں مربوط نظام کے تحت مریضوں کا ڈیٹا ہر سرکاری ہسپتال میں میسرہوگا۔ مریض کی آمد ،علاج کے آغاز، ٹیسٹ،پروسیجر اور دیگر تفصیلات ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ”پر موجود ہوں گی۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ” کے نفاذ کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں”پیشنٹ مینجمنٹ سسٹم ” سے مریضوں اور ڈاکٹروں کو سہولت ہوگی۔
47