41

پنجاب KPKالیکشن ‘ PTI کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان آج

لاہور (بیوروچیف)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں میں شرکت کریں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج انتخابی مہم کے لیے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق کارکنوں اور رہنماوں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی جلسوں کے لیے شیڈول کی تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ عمران خان ہفتہ کو شام 6 بجے اپنے لائیو خطاب میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے بتایا کہ خطاب کے بعد جیت کا جشن بھی ہو گا، جس کے لیے زمان پارک کی گرائونڈ میں بڑی سکرین لگائی جائے گی۔رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ خواتین اور فیملیز کا علیحدہ انتظام کیا جائے گا، تمام اہل لاہور کو شرکت کی دعوت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں