ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ پولیس کی ویلفیئر سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ‘ موجودہ نازک حا لات میں پولیس پر قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے ز یادہ ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ‘ پولیس عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہر قسم کی قر با نی دے رہی ہے ‘ قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے شہر یوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں ‘شہر ی قیام امن کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون جاری رکھیں۔
37