18

پولیس ناکام،مزید65مقامات پر لوٹ مار،اغواء کی 5وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی 65وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے اور متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 5لڑکیوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 3ج ب کے رہائشی عبدالرحمن نے بتایا کہ اسکی اہلیہ کم سن بیٹی کے ہمراہ خریداری کیلئے بازار گئی واپس نہ آئی۔ تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ عثمان بلاک کے رہائشی یعقوب کی جواں سالہ بیٹی (آ) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ مدینہ ٹائون کے علاقہ حسن پورہ کے رہائشی عابد علی نے بتایا کہ اوباش ملزم خلیل وغیرہ نے سبز باغ دکھا کر اسکی اہلیہ (آ) کو اغواء کر کے لے گئے’ بٹالہ کالونی کے علاقہ امین پارک کے رہائشی عبدالرسول کی 12سالہ بیٹی (ح) گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ نامعلوم ملزمان اٹھا کر لے گئے اور تھانہ مریدوالہ کے رہائشی ارشد علی نے بتایا کہ اس کی بیٹی (ح) کو ملزمان احسن نے خاتون ساتھی کی مدد سے گھر سے بلا کر اغواء کر کے لے گئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سرگودھا روڈ پر رانا یٰسین’ سٹینڈرڈ چارٹر بینک کے قریب سلیمان سے جھپٹا مار کر فون چھین لئے گئے’ شہباز ٹائون کے قریب عبدالحسیب سے 5ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ پر قاسم قیوم سے 40ہزار روپے’ فون’ گلستان کالونی کے قریب شعیب امین سے 48ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ پر شہروز سے 35ہزار روپے’ فون’ ہجویری ٹائون کے فاروق سے نقدی’ فون’ اسحاق عالم سے 4ہزار روپے’ فون’ نورپور کے ماجد اشرف سے 10ہزار روپے’ فون’ نگہبان پورہ پھاٹک کے قریب محمد انیس سے 27ہزار روپے’ فون’ ایم ٹی ایم مل سرگودھا روڈ کے قریب آفتاب احمد سے 2ہزار روپے’ فون چھین لیا’ اکبر چوک میں طاہر محمود سے 85ہزار روپے’ فون’ 203 رب ملک پور کے قیصر شہزاد سے 45ہزار روپے’ فون’ 190 رب کے افتخار علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 189 رب کے سخاوت علی سے 50ہزار روپے’ فون’ ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب الطاف احمد سے نقدی’ فون’ جمیل آباد کے ارسلان سے نقدی’ فون’ منیانوالہ کے حیدر علی کے گھر کا صفایا کر دیا، دھنولہ کے قریب نعیم طارق سے نقدی’ فون’ سرگودھا روڈ یوسف چوک کے قریب اعجاز اشرف سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ ایڈن گارڈن کے سید محمد شفیق کے دفتر سے بھاری مالیت کا لیپ ٹاپ’ پرنٹر اور دیگر سامان چور لے گئے’ سوساں روڈ پر عمران سے نقدی’ فون چھین لیا’ سرسید ٹائون کے ارشد کے گھر کے تالے توڑ کر بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ رسالہ روڈ پر نقاش احمد سے لیپ ٹاپ’ 8ہزار روپے’ فون’ منروا سنیما کے باہر رمضان سے نقدی’ فون چھین لیا’ مکہ ٹاور کے قریب شہباز سے 10ہزار روپے’ فون’ 215 رب کے علی رضا سے 30ہزار روپے’ فون’ مچھلی فارم کے قریب سہیل سے نقدی’ فون’ نیاموآنہ روڈ پر غلام مصطفی کے گھر کے تالے توڑ کر چوروں کا گروہ 10لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے اُڑا’ مچھلی فارم کے قریب عاطف علی سے ساڑھے 5لاکھ روپے’ فون’ نڑوالا بنگلہ روڈ پر ارشد سے 40ہزار روپے’ فون’ بائی پاس خانوآنہ کے قریب خالد حمید سے 60ہزار روپے’ فون’ جھنڈا پیر کے قریب علی رضا کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے اور فون’ 241 رب کے عابد مجید کی دکان سے گیس سلنڈر چور لے اُڑا’ 66ج ب کے بلال سے 40ہزار روپے’ فون چھین لئے’ 126 گ ب کے محمد حسین کے ڈیرہ سے پیٹرانجن’ 651 گ ب کے قریب ظفر اقبال سے 65ہزار روپے’ فون’ 630 گ ب کے اورنگزیب سے 58ہزار روپے’ فون’ 147 گ ب کے بلال سے 35ہزار روپے’ فون چھین لئے’ 571 گ ب کے ظفر اقبال کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ٹیوب ویل کی موٹریں چوری’ 69رب کے ابوبکر سے 12لاکھ روپے’ فون’ 557 گ ب کے رانا اویس سے ایک لاکھ روپے’ فون’ سرکلر روڈ سمندری کے تاجر عارف سے 4لاکھ روپے چھین لیے’ 437 گ ب کے شفیق سے ڈیڑھ لاکھ روپے’ فون اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چور لے اُڑے’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹتے رہے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ علاوہ ازیں 102ج ب کے ساجد علی کا کیری ڈبہ’ بانو مارکیٹ سے عدیل اسلم’ ڈگلس پورہ سے عمیر نعیم’ شہباز ٹائون کے عدیل’ بھٹو چوک کے اویس احمد’ لطیف چوک سے خالد محمود’ کلیم شہید کالونی سے عدنان اشرف’ نورپور کے شاہد علی’ 204 چک کے خالد حسین’ کوہ نور فلیٹ سے نوید صابر’ 208رب کے غلام محی الدین’ گل شاہ دربار سے جعفر علی’ ٹوٹل پمپ ستیانہ روڈ سے لیاقت علی’ بغدادی پارک سے اسامہ الیاس’ 245 رب کے رفاقت علی’ 266 رب کے سیف اﷲ’ 229 رب کے بابر علی’ 509 گ ب کے سعید اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لیکر رفوچکر ہو گئے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں