51

پولیو ویکسین ضائع کرنے کا معاملہ ‘ انچارج ہیلتھ یونٹ سمیت 4ملازمین معطل

جڑانوالہ(نامہ نگار)سی ای او ہیلتھ کا نوٹس ،ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی جانیوالی پولیو ویکسینیشن بچوں کو لگانے کی بجائے مبینہ ضائع کرنے کی پاداش پر انچارج ہیلتھ یونٹ سمیت 4 ملازمین کو معطل کرکے جواب طلبی کر لی،تفصیلات کے مطابق چک نمبر 633 گ ب ریاض نگر میں قائم بنیادی مرکز صحت میں تعینات انچارج ہیلتھ یونٹ کی مبینہ ملی بھگت سے ویکسینیٹر حسن رضا ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دی جانیوالی پولیو،بیکڑیا اور ملیریا سے بچا کیلئے خوراک فلیڈ میں جا کر بچوں کو لگانے کی بجائے مبینہ طور پر ضائع کرکے بنیادی مرکز صحت کے سٹور میں پھینک رہا تھا اور مبینہ طور پر بوگس انٹریوں کے ذریعے حکام بالا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا تھا جبکہ مبینہ طور پر ڈیوٹی کرنے کی بجائے بینادی مرکز صحت میں بیٹھ کر واپس چلا جاتا تھا بھاری کھیپ میں ادویات کو مبینہ طور پر ضائع کرنے کے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈسرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد ڈاکٹر کاشف کمبوہ نے اعلی سطحی انکوائری کی اور غفلت برتنے پر انچارج ہیلتھ یونٹ،ویکسینٹر سمیت چار ملازمین کو معطل کرکے جواب طلبی کر لی ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کمبوہ کا کہنا ہے کہ پنجاب ہیلتھ فیسلیٹی مینجمنٹ کمپنی کو معطل ہونے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کسی کو بھی دوران ڈیوٹی غفلت و کوتاہی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں