فیصل آباد(پ ر) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف (اسپین) میاں مقبول نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا کسی سے رابطہ نہیں ہے، نہ ہی ہم رابطوں پر انحصار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ ہے کہ عمران خان کسی طریقے سے نااہل ہو جائے ،پولیٹیکل انجینئرنگ کا منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد عمران خان گھر بیٹھے ہیں۔
35