فیصل آباد(پ ر)ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر فیصل آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں دھند میں حادثات سے بچائو اور روڈ سیفٹی ٹریفک رولز بارے آگاہی لیکچرز انعقادکیا گیا ۔ جس میں طلباء اور اساتذہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ اس دوران نچارج موبائل ایجوکیشن آفیسر سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلباء و کوروڈ سیفٹی و ٹریفک رولز کے متعلق آگاہی لیکچرز دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار ی نہیں کرنی چائیے کیونکہ کبھی نہ پہنچنے سے دیر سے پہنچنا بہتر ہے ، ہمیشہ سکول یا کالج اگر لیٹ ہو گئے ہیں تو تیز رفتار ی مت کریں ایس نہ کہ آپ کسی حادثہ کا شکار ہو جائیں ،دھند میں روڈ انتہائی احتیاط سے کراس کریں، دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں
34