38

پٹرولنگ پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے نے پٹرولنگ پولیس کے یونیفارم پیٹرن تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ اب پٹرولنگ پولیس کے افسران وملازمین ایڑی والے بوٹوں کی بجائے بلیک کلر کے فیلڈ بوٹ اور یونیفارم پر اپنے نام کی کڑھائی کروانے کے پابند ہونگے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول منصور قمر کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں صوبہ بھر کے ریجنل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس پٹرولنگ کو کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی طرف سے پٹرولنگ پولیس کے یونیفارم پیٹرن کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ آئندہ تمام پٹرولنگ پولیس کے افسران واہلکاران ایڑی والے کالے رنگ کے بوٹ پہننے کی بجائے کالے رنگ کے فیلڈ بوٹ استعمال کرینگے اور تمام افسران واہلکاران یونیفارم پر اپنے نام کی پلیٹ پلاسٹک اور دیگر نمونہ جات کی بجائے اپنی نیم پلیٹ تجویز کردہ پیٹرن کے مطابق کڑھائی کروائیں اور صوبہ بھر کے ریجنل سپرنٹنڈنٹس پولیس مذکورہ یونیفارم کی تبدیلی پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں