30

پٹرول پمپ مالکان نے ایک دن میں کروڑوں روپے منافع کمالیا

سرگودھا (بیوروچیف) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پٹرول پمپ مالکان پر نظر عنایت’ پٹرول پمپ مالکان نے ایک دن میں کروڑوں روپے کا منافع کما لیا پٹر و ل پمپ مالکان نے دو روز قبل ہی عوام کو پٹرول دینا بند اور کئی نے کم کردیا تھا جس کے باعث ان کے ٹینکرز میں ہزاروں لیٹر ڈیزل اور پٹرول موجود تھا کہ اچانک وزیر خزانہ نے 35 روپے کا اضافہ کر کے پٹرول مافیا کو نواز دیا جس پر پٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ حصہ بقدر جُسہ ہر ایک کو ملتا ہے ا س میں پٹرول پمپ مالکان کو مورد الزام ٹھہرانا د ر ست نہیں ہے یہاں اس حمام میں سب ننگے ہیں پٹرولیم مصنو عا ت کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں