ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) پہاڑ پور پولیس نے ضلعی پولیس سربراہ محمد شعیب خان کی ہدایت پر قمار بازی کی محفل الٹ دی ‘ 17قمار باز گرفتار’32500روپے دائو منی اور 8بٹیر برآمد ‘مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی،17 قمارباز گرفتار،دائو پر لگی رقم برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپور پولیس کی ڈی ایس پی پہاڑپور سرکل محمد عمران کنڈی کی قیادت میں ایس ایچ او پہاڑپور ظفر عباس نے پولیس نفری کے ہمراہ قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مار کر وسیم،طور خان ،خضر حیات،محمد خان،محمد نعمان،محمد بلال،عمردراز،اقبال،گل محمد،کاظم حسین،پیر غلام،محمد اختر،شمال خان،ساجد،محمد حفیظ،محمد رمضان اور میرا خان سمیت 17قماربازوں کو گرفتار کرتے ہوئے دائو پر لگی رقم مبلغ 32500 روپے اور 8 عدد بٹیر برآمد کرکے حسب ضابطہ مقدمہ درج کرلیا۔
35