52

پہلی مرتبہ خود کو اسکرین پر دیکھا تو پاگل ہو گئی ‘ زینب شبیر

متعدد سپرہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ زینب شبیر کے مطابق انہیں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا جب کہ ان کی والدہ نے شوبز میں آنے کے لیے ان کی سپورٹ کی۔ایک انٹرویو میں زینب شبیر نے بتایا کہ جب انہوں نے اداکاری شروع کی، تب ان کی تعلیم بھی مکمل نہیں ہوئی تھی اور انہیں پہلی مرتبہ اپنی کمائی کا 15 ہزار روپے کا چیک ملا تھا اور وہ ان کی عمر اور وقت کے حساب سے بہت زیادہ پیسے تھے ۔انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہیں کمائی کا پہلا چیک ملا تو انہوں نے منصوبہ بنا لیا تھا کہ ان پیسوں کو کیسے خرچ کرنا ہے اور پھر انہوں نے ان ہی پیسوں سے اپنے پورے خاندان کو دعوت دی۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بچپن سے مشہور ہونے کا شوق تھا مگر انہیں اداکاری سے متعلق کچھ بھی پتا نہیں تھا، کیوں کہ ان کے خاندان کا کوئی بھی شخص میڈیا یا شوبز سے وابستہ نہیں ہے ۔زینب شبیر کا کہنا تھا کہ ہم ٹی وی انتظامیہ نے انہیں شارٹ لسٹ کرنے کے بعد دوبارہ آڈیشن کے لیے بلایا اور وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ادھار کے پیسے لے کروہاں پہنچیں اور بڑے پروجیکٹ کے لیے منتخب ہوئیں،زینب شبیر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیا کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے ، تاہم جب انہوں نے پہلی بار خود کو ٹی وی اسکرین پر دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ وہ اچھا کام کر رہی ہیں اور خود کو دیکھ کر وہ پاگل ہوگئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں