28

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئیگا

فیصل آباد (پ ر) ینگ ٹریڈرز سٹی فیصل آباد کے صدر حمزہ خالد شیخ’ سٹی جنرل سیکر ٹر ی رانا اویس زاہد نے ڈالر کی اڑان’ سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ اور پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے فی لٹر اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافے اور ڈالر کی اڑان سے مہنگائی کا طوفان آئیگا’ جس سے عام آدمی زندہ درگور ہو جائیگا جس پر قابو پانا کسی کے بس کی بات نہیں رہے گی’ ہم پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا ا ضافے کو مسترد کرتے ہین’ ا نہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح ڈالر اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوتا رہا مہنگائی میں بڑھتے ہوئے اضافے پر قابو پانا مشکل ہو جائیگا’ ڈالر بے لگام ہونامعیشت کیلئے زہر قاتل سے کم نہیں’ ڈالرکی اونچی اڑان ا و ر حکومتوں کی آپسی لڑائیوں نے ملک کا بیڑاغرق کردیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں