49

پی ٹی آئی نااہل حکمرانوں کوگھر بھیج کر ہی دم لے گی

جڑانوالہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پی پی 100 ملک یاسر رضا اعوان نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ ا ضا فہ ہوا ہے عوام دو وقت کی روٹی کو تر س چکے ہیں اور خودکشیوں پر مجبور ہیں ملک یا سر رضا اعوان نے مزید کہا کہ معاشی طور پر ملک چلنے کے قابل نہیں رہا کارخانے بند ہو رہے ہیں پی ٹی آئی نااہل حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لے گی وفاقی حکومت کے دن گنے چکے ہیں وقت کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری نئے انتخابات کروائے جائیں پی ڈی پی الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے ملک یاسر رضا اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی کال پر اپنا تن من دھن سب قربان کر دیں گے عوام پی ڈی ایم کے اصلی چہروں کو پہچان چکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں