16

پی ٹی آئی کا گند صاف کرنے میں ہم کامیاب ہوچکے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدرسینیٹرسردارخلیل طاہرسندھو نے کہاہے کہ تبدیلی اورنئے پاکستان کے نام پراقتدارپرآنے والی پی ٹی آئی کاگندصاف کرنے میں ہم میاب ہوچکے ہیں بہت جلد نوجوان نسل کوگمراہ کرنیوالوں کا سیاسی گندبھی صاف ہوجائے گا۔ مہنگائی ہمارے لئے بہت بڑاچیلنج تھا۔ ہمیشہ مہنگائی کوکنٹرول کیاجا سکتاہے کم نہیں مگرمیاں نوازشریف کی پالیسی اورعوامی ہمدردی کے نتیجے میں پاکستانی تاریخ میں پہلی باروسیع پیمانے پرکمی ہوچکی ہے۔حکومت کا100دن مکمل ہونے پر کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے اُن کاکہناتھاکہ سپلٹ مینڈیٹ ملنے کے باوجودمیاں نوازشریف نے سیاسی انتقام کی بجائے معاشی استحکام پرتوجہ دی ہے۔100دنوں میں جس طرح آٹے سمیت روزمرہ کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اب عوام کوپونے چارسالہ پی ٹی آئی کے دورحکومت اورموجودہ حکومت کے100دنوں کاموازنہ کرناچاہئے۔میاں نوازشریف نے اپنے تمام ادوارمیں قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے ہردعوے اوروعدے پریوٹرن لے کر خودکویوٹرن لینے والالیڈرقراردیاغریب عوام کے لئے سب سے بڑامسئلہ روٹی ہے جو 20روپے کی بجائے اب13روپے میں مل رہی گندم اورآٹاسمیت روزمرہ کی تمام اشیاء اب غریب عوام پہنچ تک آچکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں