31

چالاک افراد نے دو شہریوں سے بیس لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے دو سادہ لوح شہریوں سے 20لاکھ روپے ہتھیا لئے’ رقم کا مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی زبیر نے گھر کی تعمیر کیلئے ایلومینیم کی کھڑکیاں دروازے بنانے کیلئے ملزم عاقل سعید کو 15 لاکھ روپے دیئے، کام نہ کرنے پر رقم کا مطالبہ کیا تو اس نے چیک دیا جو بنک سے کیش نہ ہو سکا۔ اسطرح تھانہ سول لائن کو درخواست دینے والے مقصود احمد نے بتایا کہ ٹھیکیدار رفاقت کو گھر کی تعمیر کیلئے 5لاکھ ایڈوانس دیئے جس نے حسب وعدہ کام شروع نہ کیا تو رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو اس نے چیک دیا جو کہ جعلی نکلا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں