فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کاروبار کا جھانسہ دیکر چالاک ملزم نے شہری کے لاکھوں روپے ہڑپ کر لئے مدینہ ٹائون پولیس نے رقم کے بدلے میں جعلی چیک دینے کے الزام میں ملزم حفیظ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے رہائشی اسراراحمد نے قانونی کارروائی کرواتے ہوئے بتایا کہ اسکے واقف کار ملزم حفیظ نے کاروبار کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے کی رقم وصول کی اورحسب وعدہ رقم واپس نہ کی تورقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ایم سی بی برانچ کوہ نور برانچ کا چیک دیا اکائونٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش نہ ہوسکا جس پر پولیس کو اطلاع کی توپولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
41